سانپوں کے بارے میں سنتے ہی انسان پر خوف طاری ہو جاتا ہے اور ایسے میں اگر کوئی سانپ آپ کے گھر میں گھس آئے توآپ کیا کریں گے۔؟
یقیناًیہ سن کر ہی آپ کا سَر چکرا گیا ہو گالیکن امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ایک خاتون بہادری میں سب سے آگے ہیں جن کے گھر میں 6فٹ لمبے سانپ کی موجودگی نے بھی ان کو خوفزدہ نہیں کیا۔یہ خاتون جیسے ہی اپنے گھر میں داخل ہوئیں تو لیونگ روم میں موجود کئی فٹ لمبے سانپ کو دیکھ کر اسے دبوچنے کی ترکیبیں کرنے لگیں اور پھر یکا یک تکیے کے غلاف کو لے کرسانپ کے قریب پہنچیں اور اس انداز میں سانپ کو پکڑا کے وہ اسے مکمل غلاف کے اندر بند کر دیا۔
سانپ کو لے کر خاتون گھر کے عقبی حصے میں پہنچیں اور اسے جنگل کی جانب چھوڑ دیا۔