counter easy hit

کراچی کا 70فیصد حصہ مستقبل میں کچی آبادی بن جائیگا، ڈپٹی میئر

 کراچی:  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کو 30 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے ، سپریمکورٹ نے بلدیاتی انتخاب کرائے اور ہم ایک بار پھر اختیارات کے لیے سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں، مالیاتی نا انصافیوں، اختیارات پر قدغن، ناقص منصوبہ بندی اور بلدیاتی سہولتوں کے فقدان کے باعث شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے کراچی کے لیے 20 سالہ ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے۔

The 70 percent share of Karachi will become a poor population in future, Deputy Mayor

The 70 percent share of Karachi will become a poor population in future, Deputy Mayor

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں39 ویں او ایم جی بیج کے 44 ویں سی ٹی پی کورس کے شرکا کی کے ایم سی بلڈنگ آمد پر انھیں بلدیہ عظمیٰ کے فرائض و اختیارات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایس ٹی آئی اسلام آباد حسنین ایم سید، ڈائریکٹر ایس ٹی آئی آصف علی علوی اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد شکیب، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ کے ایم سی علی حسن ساجد سمیت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایس ٹی آئی اسلام آباد کے سیکشن آفیسرز، او ایم جی آفیسرزکے علاوہ کے ایم سی افسران موجود تھے۔

ڈپٹی میئر نے کہا کہ ملک اور صوبے کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کراچی کے ساتھ سندھ حکومت نے معاشی نا انصافی کی جس کے باعث یہ شہر کچی آبادی میں تبدیل ہوتا جارہا ہے شہر کے مسائل وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتے گئے اور ان کے حل کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی، کراچی کو پانی و بجلی کی عدم دستیابی فراہمی و نکاسی آب کے ناقص نظام اور صحت و صفائی کے شعبے کی تباہ حالی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے جس کے لیے شہر کے منتخب نمائندے مسلسل آواز اٹھارہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں، اگر یہی صورتحال رہی آنے والے وقت میں 70 فیصد کراچی کا حصہ کچی آبادیوں پر مشتمل ہوگا، کراچی کے مسائل کم ہونے کے بجائے بتدریج ان میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے جو انتہائی تشویش کی بات ہے، انھوں نے کہاکہ کراچی کی سڑکوں کے کنارے فٹ پاتھ پر ہر روز مخیر حضرات 5 لاکھ افراد کو دو وقت کا کھانا مفت فراہم کرتے ہیں جبکہ 100 سے زیادہ فلاحی طبی ادارے شہریوں کو ایمبولینس اور علاج کی سہولت مہیا کررہے ہیں۔

اگر کراچی کے مقامی مخیر حضرات ا س شہر کی ترقی پر توجہ نہ دیتے تو یہ شہر اب تک برباد ہوچکا ہوتا۔علاوہ ازیں خداداد کالونی چوراہے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یکم اگست سے 14 اگست تک چیمپئنز کا پاکستان کے عنوان سے منعقد ہونے والی تقریبات کی پرچم کشائی کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا جشن آزادی شایان شا ن طریقے سے منائیں گے، کراچی کے شہری اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا عزم کریں، کراچی شہر یہ ثابت کرے گا کہ یہ پاکستان کے شہروں کا چیمپئن ہے، پاکستانی قوم کا شمار دنیا کی اچھی قوموں میں ہونا چاہیے۔

ہم زندہ قوم ہیں اور کراچی کے شہری اپنے ملک سے محبت کے جذبے سے سرشار ہیں، پاکستان ہم سے اور ہم سب پاکستان سے ہیں، ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی منتخب بلدیاتی قیادت کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اشتراک سے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منارہی ہے اور اس سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور کراچی کے مختلف علاقوں میں پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website