ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ آج اپنی شادی کی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں، 91 سالہ ملکہ الزبتھ دوئم آج بھی تندرست ہیں ،دونوں کے دوست بھی مشترک ہیں اور دونوں ہی خوشگوار موڈ میں رہتے ہیں، کئی دہائیوں سے اس جوڑے کی زندگی کامیاب طریقے سے گزر رہی ہے۔ برطانوی جوڑے نے ایک ساتھ کئی ممالک کا دورہ بھی کیا ہے، دونوں کی کامیاب زندگی کا راز یہ بھی ہے کہ وہ ایک اکثر اوقات ایک دوسرے سے طنز ومزاح بھی کرتے ہیں اور ان کی زندگی کا بیشتر حصہ ایک ساتھ ہی گزرا ہے۔