سری نگر (یس نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں 74 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ۔ تازہ جھڑپوں میں ایک تیرہ سالہ بچی شہید ہوگئی ، شہدا کی تعداد 105 ہوگئی ۔ مقبوضہ وادی میں 74 ویں روز بھی حالات خراب ہیں ۔ سری نگر سمیت مختلف اضلاع میں سخت سیکورٹی تعینات ہے تاہم کٹھ پتلی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وادی میں کرفیو ہٹا دیا گیا ہے ۔ کشمیری میڈیا کے مطابق شوپیاں میں جھڑپوں کے دوران 13 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔ اننت ناگ اور شوپیاں میں دو سکولوں کو تباہ کر دیا گیا ۔ وادی میں تعلیمی ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ ، بازار اور کاروبار مکمل بند ہیں ، آٹھ جولائی سے اب تک بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 105 ہوگئی جبکہ بارہ ہزار زخمی ہوئے ہیں ۔ حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ۔