counter easy hit

800 سال قبل دفنائی گئی نوجوان لڑکی کی لاش کے بازو پر ایسی چیز نظر آ گئی کہ دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)وسطی امریکہ کے ملک پانامہ کی ایک وجہ شہرت سے تو ہم آگاہ ہیں ہی، لیکن اب ماہرین نے وہاں ایک ایسی حیران کن دریافت کرلی ہے جس نے دنیا کی میڈیکل تاریخ ہی بدل کر رکھ دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پانامہ میں ایک قدیم ترین قبر دریافت کی ہے جس میں حیران کن طور پر نوعمر لڑکی کو اوندھے منہ، ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے انداز میں دفن کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس لڑکی کی موت آج سے 800 سال قبل ہوئی تھی اور جس علاقے سے یہ قبر دریافت ہوئی ہے اس کا نام سیرو بروجو یا جادوگر پہاڑی ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ اس لڑکی کی عمر 14 سے 16 سال ہو گی جب اس کی موت واقع ہوئی۔اس دریافت میں سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ اس لڑکی کی موت کینسر سے ہوئی تھی۔ اس قدر قدیم زمانے کے لوگوں کی باقیات میں پہلی بار کینسر کے آثار ملے ہیں۔ یہ تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ ہے۔ جس سے معلوم ہوا ہے کہ 8 سو سال قبل بھی وسطی امریکہ کے علاقوں میں کینسر کا مرض موجود تھا۔ اس لڑکی کے دائیں بازو پر کینسر کا ٹیومر تھا جس کے واضح شواہد اس کی باقیات کے تجزئیے سے ملے ہیں۔ لڑکی کی باقیات کے پاس سے مٹی کے دو برتن اورسمندری سیپیوں سے بننے والا ایک باجا بھی برآمد ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اس وقت کی روایت تھی کہ لوگوں کو دفن کرتے وقت یہ چیزیں ان کے ساتھ دفن کرتے تھے.

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website