counter easy hit

اختر اسلام نے غیر حاضری دیر سے آنے اور ناقص کارکردگی پر بلدیہ کے 34ملازمین کی جواب طلبی کر لی

The absence Akhtar

The absence Akhtar

لالہ موسیٰ (محمد منشاء بٹ) چیف آفیسر بلدیہ نان ہیڈ کوارٹر لالہ موسیٰ اختر اسلام نے غیر حاضری دیر سے آنے اور ناقص کارکردگی پر بلدیہ کے 34ملازمین کی جواب طلبی کر لی، جبکہ گذشتہ روز کی بارش میں نکاسی آب ، سیوریج کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کی اور محلہ قصبہ روڈ پر مین ہولز کی صفائی اپنی نگرانی میں مکمل کروائی ، عینی شاہدین کے مطابق میں ہولز کی صفائی سے معلوم ہوتا تھا جیسے پہلی بار اسکی صفائی مکمل کروائی گئی ، تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر بلدیہ نان ہیڈ کوارٹر اختر اسلام نے بلدیہ لالہ موسیٰ کے 34ملازمین کی جواب طلبی کر لی ، ملازمین کے دیر سے آنے ، غیر حاضری اور ناقص کارکردگی کے الزمات ہیں اسی طرح گذشتہ روز سے بارشوں کے آغاز پر چیف آفیسر بلدیہ اختر اسلام نے شہر میں سیوریج اور نکاسی آب کی صورتحال کا ازخود نوٹس لیااور قصبہ روڈ کے گذشتہ روز 25سے زائد مین ہولز کی صفائی کروائی جبکہ یہ سلسلہ جاری ہے میں ہولز کی صفائی کے عینی شاہدین کے مطابق معلوم ہوا کہ ماضی میں انکی صفائی صرف کاغذوں میں کی گئی تھی ، عوامی و سماجی حلقوں نے چیف آفیسر اختر اسلام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔