لاہور (ویب ڈیسک) نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی شہباز شریف کی گرفتاری ڈال دی۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شہباز شریف کی رمضان شوگر مل میں گرفتاری آج ڈالی گئی ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نیب نےکچھ چیک بھی حاصل کیےہیں جوشہبازشریف کودیئےگئے تھے ۔ شہباز شریف کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوئی۔
قومی اسمبلی اجلاس کےباعث تفتیش نہیں کرسکے۔ شہباز شریف کیخلاف مزید شواہد ملے ہیں۔ شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا کہ حلفاًکہتاہوں کہ پروڈکشن آرڈرکےدوران بھی مجھ سےتفتیش کی گئی۔ اس سے قبل انہیں صاف پانی کمپنی کیس میں بلا کر آشیانہ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کے ریمانڈ کے دوران ہی ان کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی گرفتاری ڈالی گئی تھی۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کی رمضان شوگر ملز کیلئے راستہ تعمیر کرنے کیلئے 23 کروڑ روپے کا گھپلا کیا ہے ۔