ہالی ووڈ کے نامور اداکار بین ایفلک کی نئی ایکشن تھرلر فلم’دی اکاؤنٹنٹ‘ ‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
ہدایتکارگیون او کونر کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے اکاؤنٹنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ایک دن خود بھی بڑی مشکل میں پھنس جاتا ہے۔
مارک ولیئمز اورہاول ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکار بین ایفلک مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا کینڈرک ، جے کے سائمنز، جان برنتھل،جیفری ٹیمبراورجان لیتھگواہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ایکشن سے بھرپور اس تھرلر ڈرامہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت کل سے نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے