اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ سنادیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزمان سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین کی سزا ایک سے بڑھا کر 3 سال کردی جبکہ ملزمان کی درخواستیں خارج کرکے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل نے کی۔عدالت نے طیبہ تشدد کیس انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاق کی درخواست منظور کرلی اور ملزمان سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین کی سزاایک سے بڑھا کر 3 سال کردی گئی اور ملزمان کی درخواستیں خارج کر کے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ جرمانہ بھی بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردیا۔