کارروائی کے دوران سرچ آپریشن کے دوران 50 دکانوں، 10 ہاسٹلز اور 10 ہوٹلز کو چیک کیا گیا
اسلام آباد:وفاقی پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے جی نائن سیکٹر میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے ، کارروائی میں نو افغانیوں سمیت 57 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
اسلام آباد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے جی نائن سیکٹر اور ملحقہ علاقوں میں علی الصبح سرچ آپریشن کیا ۔ کارروائی کے دوران سرچ آپریشن کے دوران 50 دکانوں، 10 ہاسٹلز اور 10 ہوٹلز کو چیک کیا گیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران 57 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ گرفتار کیے جانے والوں میں نو افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ حراست میں لیے گئے افراد مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔