ممبئی: وقت بھی کیسا رنگ دکھاتا ہے کہ انسان بس خاموش تماشا ئی کی طرح دیکھتا ہی رہ جاتا ہے سال 2007 میں عباس مستان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘نقاب’ میں اکشے کھنّا، بوبی دیول اور اداکارہ عروشی شرما نے اداکاری کی۔ اداکارہ عُروشی شرما ابتداء میں ایک ماڈل تھیں تاہم بعد میں انہوں نے اداکاری بھی شروع کردی۔عرروشی شرما نے میکا سنگھ کے گانے ‘سَم تھِنگ سَم تھِنگ’ اور عاطف اسلم کے ‘دوری’ کی ویڈیوز میں جلوہ گر ہو کر کئی لوگوں کے دل موہ لیے۔ انہوں نے بولی وڈ مووی ‘کھٹّا میٹھا’ میں بھی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔ اداکارہ نے بولی وڈ سے رخصتی لینے کے بعد سال 2012 میں ایک کامیاب بزنس مین سے شادی کی۔ جس کے بعد ماں بننے اور گلیمر کی دنیا سے دور رہنے کی وجہ سے ان کا وزن کافی بڑھ گیا۔ اور اب وہ ایسی نظر آتی ہیں