لاہورکی مقامی عدالت نےاسٹیج اداکارہ ثناء بٹ کی درخواست پرپولیس کو حکم دیا ہےکہ ثناءبٹ کے ساتھی اداکار آصف اقبال کے خلاف تشدداور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہوراعجاز احمد بوسال نے اداکارہ ثنا بٹ کی درخواست پر سماعت کی،ثناء بٹ نے الزام لگایا کہ اسٹیج اداکار آصف عرف پینا نے گھر میں گھس کر اسے مارا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔
ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ اقبال ٹاؤن میں درخواست دی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی،عدالت نےاقبال ٹاؤن پولیس کو حکم دیا کہ اداکارہ کی درخواست پرمقدمہ درج کیاجائے۔