اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں ہٹس، گھنے جنگلات اور شعبہ ٹرانسپورٹ منشیات کے استعمال کے اڈے بن گئے، اسلام آباد پولیس کا کاروائیاں کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ، وفاقی پولیس کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف کریک ڈائون کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ قائد اعظم یونیورسٹی میں منشیات کا استعمال کھلے عام جاری، اسلام آباد پولیس کا کاروائیاں کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ قائد اعظم یونیورسٹی میں ہٹس، گھنے جنگلات اور شعبہ ٹرانسپورٹ منشیات کے استعمال کے اڈے بن گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی شکایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں منشیات کے تدارک کے لئے اقدامات کی تلقین کی گئی لیکن منشیات کو ختم کرنے کے دعوے تو کئے گئے لیکن منشیات کے کھلے عام استعمال نے قانون نافض کرنے والے اداروں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔