نئی دہلی: بھارت میں غیر ملکی ایئر لائن ایئر ایشیا نے محدود مدت تک کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے جہاز کے ٹکٹ کی قیمت 99 روپے کر دی۔
ملائشین ایئر لائن ایئر ایشا نے جہاز کے کرایوں میں بھی سیل کا اعلان کرتے ہوئے محدود مدت تک کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 99 روپے کردی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے تاہم اس کا اطلاق مئی 2018 سے لیکر جنوری 2019 تک کی پروازوں پر ہوگا۔ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک اور بھارت کے مخصوص شہروں میں چلنے والی پروازوں کا کرایہ 99 روپے جب کہ بیرون ملک چلنے والی پروازوں کا کرایہ 444 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد صرف موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے زریعے ہی بکنگ پر رعایت حاصل کرسکیں گے۔