افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیل وال نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ٹی ٹی پی سربراہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کرسکتے ہیں۔
نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے کہا کہ افغانستان ایک خود مختار ریاست ہےاور وہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت بھارت کو کبھی نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان کشیدگی دونوں کےحق میں بہتر نہیں، رواں سال تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔ افغان سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان نے پاکستان کے مطالبے پر قاری یاسین اوردیگردہشت گردوں کاخاتمہ کیا۔