کابل (ویب ڈیسک)طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے کہ دوحا میں امریکہ سے مذاکرات میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، افغان عوام کی خواہشات سے متصادم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہمارے اکابرین کی دوحا میں
امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ، یہ ملاقاتیں 14سے 16نومبر کے دوران کی گئیں جن میں ابتدائی امور ہی زیر بحث آئے اور مذاکرات کے اس مرحلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوگاوہ پوری قوم کے سامنے رکھیں گے اور افغان عوام کی خواہشات سے متصادم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میڈیا میں کیا جانے والا پر وپیگنڈا من گھڑت ہے اور بعض خود ساختہ تجزیہ نگار شکوک شبہات جنم دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان امریکہ مذاکرات سے متعلق عبوری حکومت ، آئندہ انتخابات اور صد ر سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہاہے ۔