counter easy hit

ثقلین کی بیٹی کا افریقی ہیر اسٹائل

بچوں میں طرح طرح کے ہیئر سٹائل رکھنے کا شوق ہوتا ہے جسے پورا کرنے کے لیے آجکل نوجوان ہیئر ڈریسرز سے مختلف طرح کے بال کٹواتے رہتے ہیں آجکل پاکستانی نوجوان لڑکوں کو جاپانی ہیئر سٹائل یو پسند ہے اور بچے اس طرح کے کٹنگز کروا رہے ہیں لیکن اس بچی نے افریقی بچیوں جیسا ہیئر سٹائل رکھ کر سب کو حیران کردیا، نیلے رنگ کے بالوں والی یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے سابق معروف آف سپنر ثقلین کی بیٹی ہے۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی پیغام دیا کہ میری بیٹی ریت میں کھیل رہی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی نے افریقی بچیوں کے انداز میں بال بنا رکھے ہیں اور ان کا رنگ نیلا ہے، عام طور پر پاکستان میں لڑکیاں افریقی بچیوں کے ہیئر سٹائل کی نقل نہیں کرتیں ،اس لیے ثقلین مشتاق کی بیٹی کے اس سٹائل پر لوگوں نے خوب تعریف کی۔ ضرور پڑھیں: اکشے کمار نے اپنے ہی مداح کو گرفتار کرادیا، وجہ بھی سامنے آگئی۔