کہا کہ وزارت آبی وسائل کے اکاﺅنٹ میں تنخواہوں کے علاوہ صرف 30 روپے موجود ہیں اور اتنے فنڈز کی موجودگی میں کہا جا رہا ہے کہ پورے ملک کو پانی فراہم کیا جائے۔فیصل واوڈا کے اس دعویٰ پر اینکر پرسن عمران خان نے حیرت کا اظہار کیا تو مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان ہنسنے لگے ۔ ملک احمد خان نے فیصل واوڈا کو کہا کہ شاید بیوروکریسی ابھی تک آپ کو اپنا وزیر تسلیم کرنے کیلئے تیارنہیں ہے اسی لیے آپ کو ٹھیک اعدادوشمار نہیں دیے گئے۔ملک احمد خان نے فیصل واوڈاسے سوال پوچھا کہ آخر عمران خان نے آپ کو ایسی وزارت میں کیوں تعینات کیا جس کا اکاﺅنٹ ہی خالی پڑا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ انہیں عمران خان نے اس لیے وزیر بنایا ہے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ میں اتنے سخت حالات کے باوجود وزارت کامیابی سے چلاﺅں گا کیونکہ اس سے پہلے میں اپنا کاروبار کامیابی کے ساتھ چلاتا رہا ہوں ۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بہت جلد وزارت آبی وسائل کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔