ایک دور تھا جب کبوتر محبت کا پیغام لے کر جاتے تھے لیکن بھارتی پولیس نےامن کی اس علامت کو بھی نفرت کا نشانہ بنا ڈالا،’پاکستانی جاسوس‘ ہونے کا الزام لگا کر دہشتگردی پھیلانے کے جرم میں کبوتر کوقید کرلیا۔
بھارتی پنجاب کی پولیس پر لوہے کے پنجرے میں قیدغیر مسلح ،بےزبان کبوترکا خوف طاری ہے،کبوتر فوبیا میں مبتلا پولیس حکام کو شک ہے کہ اگر اسےآزاد کیا گیا تو وہ پاکستان چلا جائے گا،اس خوف سے پولیس نے اس کے پر ہی کاٹ دیئے ہیں۔
جانوروں کی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے،یاد رہے کہ دو اکتوبر سے بی ایس ایف کی قید میں موجود اس کبوتر کا ایکسرے بھی کرایا جاچکا ہے ۔