دفتر خارجہ نے ریاض میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کر کے اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی تشکیل پر دفتر خارجہ لا علم ہے۔ دفتر خارجہ نے ریاض میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کر کے اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی۔ واضح رہے آج سعودی عرب نے دہشتگردی کے خلاف 34 ملکی فوجی اتحاد کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کو اس اتحاد کا حصہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ اتحاد میں ترکی، پاکستان ، ملیشیا، قطر ، لیبیا ، مراکش اور مصر سمیت کئی افریقی اور عرب ممالک شامل ہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب نے یمن کے خلاف فوجی اتحاد میں بھی پاکستان کو اس اتحاد کا حصہ ظاہر کر چکا ہے۔