امریکی مصنف جارج سانڈرز نے برطانیہ کا بڑا ادبی انعام ’’مین بکر ایوارڈ‘‘ جیت لیا۔ یہ انعام ان کو ان کے پہلے مکمل ناول ’لنکن ان برڈو‘ کے لئے دیا گیا ہے۔
جارج سانڈرز دوسرے امریکی مصنف ہیں جنہیں 50 ہزار پاؤنڈ کا یہ انعام دیا گیا ہے۔ جارج سانڈرز کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس سے ہے۔ اس ناول میں امریکی صدر ابراہم لنکن کی اپنے چھوٹے بیٹے کی موت کے بعد غم سے نمٹنے کی کہانی ہے۔ سانڈرز ان چھ امیدواروں میں شامل تھے جنہیں اس انعام کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ دیگر مصنفین میں برطانیہ کے علی اسمتھ اور فیئونا موضلی، امریکا کے پال ایسٹر اور ایملی فردلینڈ اور پاکستانی نژاد برطانوی مصنف محسن حامد تھے۔