شادی کے موقع پر ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کا سفر اس انداز میں شروع کرے کہ ہمیشہ کے لیے یادگار بن جائے۔ اس امریکی جوڑے نے بھی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے منفرد انداز اپنایا اور سینکڑوں فٹ کی بلندی پر شادی رچالی۔
ریان اور کمبرلے نامی اس نوجوان جوڑے کی شادی کے لیے یوٹاہ کے پہاڑی سلسلے میں 400 فٹ کی اونچائی پر ایک نیٹ باندھا گیا جس پر اس جوڑے نے شادی کی۔
اس موقع پر دوستوں نے بھی بیس جمپنگ کا مظاہرہ کرکے اس پرمسرت موقع کو مزید خوشگوار بنادیا۔