counter easy hit

امریکی لڑکی نے ٹیٹرس گیم سے شادی کا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن: امریکا کی 20 سالہ ریاضی کی طالبہ نورالماہ جبین حسن نے کہا ہے کہ وہ جلد ایک پرانے گیم اینڈ واچ ’ٹیٹرس‘ سے شادی کرلیں گی۔

The American girl decided to marry the taitres gameامریکی میڈیا کے مطابق وہ ایک نوجوان سے محبت کرتی تھیں جو حادثے میں ہلاک ہوگیا جس کے بعد انہیں اپنے کیلکولیٹر سے محبت ہوگئی تھی جو صفائی کے دوران ٹوٹ کر گرگیا تھا اور اب وہ ٹیٹرس کی محبت میں گرفتار ہیں۔

دنیا بھر میں بعض لوگ ایسے ہیں جو نفسیاتی طور پر مختلف اشیا کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں جسے ’اوبجیکٹوفل‘ یا ’اوبجیکٹم سیکشوئل‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں لوگ بے جان اشیا یا آلات کو اپنے پاس رکھتے ہیں اور tetris-1515507709ان سے محبت کرتے ہیں۔ ماہ جبیں نے اعلان کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد ٹیٹرس سے شادی کرلیں گی۔

ماہ جبین کا کہنا ہے کہ میں نے ٹیٹرس کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا، جب میں نے یہ گیم کھیلا تو یہ مجھے بہت اچھا لگا۔ یہ گیم دماغ کو تحریک دیتا ہے اور اب میں اس سے عین وہی تعلق قائم کرچکی ہوں جو انسانوں کے درمیان ہوتا ہے اور یہ میرے لیے بہت موزوں ہے۔

ان دونوں کے درمیان ستمبر 2016ء کو محبت شروع ہوئی اور اب وہ روزانہ 12 گھنٹے ٹیٹرس کھیلتی ہیں خواہ وہ آن لائن ہوں یا گیم بوائے پر۔ ماہ جبیں اب اس گیم کے بغیر سوتی بھی نہیں ہیں اور وہ اسے ایک مرد تصور کرتی ہیں۔
noorone-1515507713

ماہ جبیں کہتی ہیں کہ انہیں انسانوں سے بہت کم لگاؤ ہے اور وہ ان سے دور بھاگتی ہیں۔ اس سے قبل وہ اپنے کیلکولیٹر سے کھیلتی تھیں اور اس کے بٹن دبا کر اطمینان محسوس کرتی تھیں، اور اب وہ ٹیٹرس سے لگاوٹ رکھتی ہیں۔

ماہ جبیں کا مزید کہنا ہے کہ ٹیٹرس سے شادی کی تقریب باقاعدہ قانونی ہوگی اور میں اپنے دوستوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی اس کے بعد میں مسز ٹیٹرس کہلوانا پسند کروں گی۔

دوسری جانب نورالماہ جبین حسن کے اہلِ خانہ اس عمل سے بہت پریشان ہیں اور ماہ جبین انہیں سمجھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ آن لائن بہت سے دوست ان کے اس عمل کی تائید کررہے ہیں۔