فرانسسکو: سٹیفن کورے کیلیفورنیا میں ہونے والے گالف ٹورنامنٹ میں آخری نمبر پر رہے۔
امریکہ کے سٹار باسکٹ بال پلیئر سٹیفن کورے گالف کے ناکام ترین کھلاڑی ثابت ہوئے اور کیلیفورنیا میں ہونیوالے گالف ایونٹ میں آخری نمبر پر رہے۔ سٹیفن کورے کو ان کی فرمائش پر الائے مائے کلاسک گالف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا، تاہم باسکٹ بال کورٹ میں پھرتی سے گیند پر جھپٹنے والے 30 سالہ سٹار کھلاڑی گالف میں اپنا رنگ نہ جما سکے اور سب سے آخری نمبر پر آئے۔ سٹیفن کورے کا کہنا ہے کہ بے شک مجھے گالف کی سمجھ بوجھ نہیں لیکن اس ایونٹ میں شرکت کرنا میرے لیے یادگار رہے گا۔