وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا’اے وطن تیرے اندھیرے مٹائیں گے ہم ‘جتنی بجلی پیداوار اس دور میں ہوئی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب ہم پاورپراجیکٹس لگارہےتھےایک شخص اسلام آبادلاک ڈاؤن کی بات کررہاتھا، آج وہی شخص اسی کنٹینرپرکھڑا آئیں بائیں شائیں کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وعدوں کی تکمیل ہورہی ہے،پوراپاکستان دیکھ رہاہے، دہشت گردی ختم کرنےکا وعدہ پورا کرنے والا عدالتوں میں پیش ہورہاہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتوں میں پیش ہونے کا بھی مقصد ہے،آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، نواز شریف اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ آج بھی پیش ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام نے عدالت کافیصلہ تسلیم نہیں کیا،عوام 2018میں دوبارہ نواز شریف کو منتخب کریںگے۔