دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں۔
ایسی ہی مشکل امریکا میں ایک گھوڑے کو اُس وقت پیش آئی جب وہ سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنس گیا۔ امریکی ریاست مشی گن کے ٹاؤن رے میں پولیس اہلکاروں نے سخت سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنسے گھوڑے کودیکھا توبچانے پہنچ گئے۔ مشکل میں گھرے گھوڑے کو ہمدرد اہلکاروں نے کچھ لمحوں کی محنت کے بعد آزاد کرالیا جبکہ گھوڑے نے بھی مصیبت سے نکل کر سکون کا سانس لیا۔