اے پی ایس کے شہیدوں کے خون سے سکول کے درو دیوار آج بھی مہک رہے ہیں اور یہی دہشتگردوں کی شکست ہے
لاہور (ویب ڈیسک )اے پی ایس پشاور کے سکول کی لائبریری اور کمپیوٹر لیب آج بھی قائم ہے ، دہشتگردوں کا نام و نشان مٹ گیا ، شہداء کی یادیں آج بھی درو دیوار کو مہکا رہی ہیں ۔جس آڈیٹوریم سے دہشت گرد داخل ہوئے وہاں لائبریری بنا دی گئی ، اے پی ایس کے ننھے معصوموں نے جہالت کو ہرا دیا ، کتابیں موجود ہیں ، اسلحہ کہیں نظر نہیں آتا۔اے پی ایس کی کمپیوٹر لیب کے درو دیوار دہشتگردوں کی سفاکیت کے گواہ ہیں لیکن آج علم کی روشنی جہالت کے اندھیروں کو مٹا رہی ہے ، ساتھیوں کی یادوں سے آج بھی کمپیوٹر لیب کے انچارج فرمان کی آنکھیں چھلک جاتی ہیں۔کمپیوٹر لیب فرمان کے شہید ساتھیوں کی یاد سے آج بھی مہک رہی ہے اور یہی دہشتگردوں کی شکست ہے ۔