جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کی سماعت کے بعد مظاہرےکاکوئی جواز نہیں، اسلام آباد بند کرنےکا اعلان عوام اور ملک کے ساتھ دشمنی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا ۔دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کوغیر جمہوری اورغیر آئینی قراردیدیا ۔
فضل الرحمان نے کہا کہ مظاہرےمرضی کافیصلہ لینےکیلیےعدالت پردباؤڈالنےکےزمرےمیں آتےہیں۔