نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے بہت ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا 90 سے 95 فیصد بھارتی میڈیا بکا ہوا ہے انہیں کوئی جنگ نہیں کرنی بلکہ انہیں صرف الیکشن جیتنا ہے، پاکستان اور بھارت دو غریب ملک ہیں بھارت کی عدالت عظمیٰ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی نورا کشتی کر رہے ہیں انہیں کوئی جنگ نہیں کرنی بلکہ انہیں صرف الیکشن جیتنا ہے، پاکستان اور بھارت دو غریب ملک ہیں اور دونوں آپس میں جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے ، وزیراعظم پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے حوالے سے جو تقریر کی وہ بہت متاثر کن تھی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بالکل ٹھیک بات کی تھی کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، آئیں بیٹھ کر بات کریں، ان کی تقریر کو صرف جنوبی ایشیا میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلایا جانا چاہیے ، آپ پاکستانی لوگ تو اپنے وزیراعظم کو صرف ایک کرکٹر اور ایک سیاستدان کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن جس طرح انہوں نے جنگوں کی تاریخ کا حوالہ دیکر تقریر کی تو میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے آکسفورڈ یونی ورسٹی میں صرف کرکٹ ہی نہیں کھیلی بلکہ تاریخ بھی پڑھی ہے اور وہ ایک اسکالر ہیں ، اپنے ملک کے میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے بہت ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، 90 سے 95 فیصد بھارتی میڈیا بکا ہوا ہے اور صرف 5 سے 10 فیصد لوگ پروفیشنل صحافت کر رہے ہیں۔ سخت بیانات پر جان کے خطرے سے متعلق سوال پرمرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ جب بندہ سچ بول رہا ہو تو جان کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔پاک فضائیہ کے حملے میں تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہاز کے گرفتار پائلٹ کی رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے لیے نوبیل امن انعام کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔