counter easy hit

اہلیہ عائشہ علی کے اعلان نے سب کو حیران کر ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کی دو نامور شخصیات گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان جاری جنگ صرف عدالت تک ہی محدود نہیں بلکہ اسے سوشل میڈیا پر بھی لڑی جارہی ہے اور اب علی ظفر کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کے حق میں سامنے آگئیں۔گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر شوہر پر لگائے جنسی ہراسان کے الزام کا جواب دیا، جبکہ انہوں نے میشا شفیع کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔عائشہ علی کا اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں نے، میرے شوہر نے اور میری فیملی نے جو کچھ برداشت کیا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، انٹرنیٹ پر مذاق اڑانا اور قریبی دوستوں کا دھوکا دینا، ان سب سے آنکھیں کھل گئی ہیں۔علی ظفر کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ علی ظفر نے اگر معاف کر بھی دیا تو میں ایسا نہیں کر پائوں گی۔خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ سال اپریل میں گلوکار علی ظفر پر انہیں ایک جیمنگ سیشن کے دوران جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جو ان کے قریبی دوست بھی ہیں۔دوسری جانب ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ میگن فوکس نے شوہر برائن آسٹن گرین سے مفاہمت طے پا جانے کے بعد علیحدگی اور طلاق کی درخواست واپس لے لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میگن فوکس نے برائن آسٹن گرین سے جون 2010 میں شادی کی جس کے 5 سال بعد میگن فوکس نے باہمی مفاہمت نہ ہونے پر 2015 میں علیحدگی کی درخواست دائر کر دی تھی۔بعد ازاں تیسرے بچے کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد دونوں نے مصالحت کر لی اور بچے کی پیدائش کے 3 سال بعد اب فوکس نے عدالت میں دائر کی گئی اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website