اردن کے دارلحکومت عمان میں ہوا جس میں کبوتروں کی ‘ملکہ حسن کا انتخاب کیا گیا۔
ملکہ حسن کا ٹائیٹل جیتنے والی کبوتری کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالر تک جا پہنچتی ہے۔ اس دلچسپ مقابلے میں آٹھ سو سے زائد خوبصورت کبوتروں نے حصہ لیااور سینہ تان کرمکمل اعتماد کیساتھ ججز کے سامنے بہترین پوزدئیے جس پر اُنہیں مارکس دیے گئے۔ اس مقابلے کیلئے مالکان نے اپنے خاص نسل کے کبوتروں کو کئی کئی گھنٹے لگاکر اُنکا بناؤ سنگھار کیاجبکہ ججز نے کبوتر کا رنگ، نسل، قسم اور عمر سمیت کئی دوسرے پہلوؤں سے جانچ پڑتال کے بعد ملکہ حسن قرار پانے والے کبوتر کو انعام سے نوازا۔