یوں تو سیڑھیوں سے چڑھنا اور اترنامعمول کی بات ہے لیکن نیو یارک کی ایمپائر بلڈنگ اسٹیٹ میں سیڑھیاں چڑھنے کی40ویں سالانہ ریس منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے کئی کھلاڑیوں نے حصہ لے کرخوب دوڑیں لگائیں۔
The annual climbing stairs in Empire State Building
ایمپائر بلڈنگ اسٹیٹ میں منعقد کی جانے والے اس سالانہ مقابلے میں آسٹریلوی خاتون سوزی والشم نے خواتین کے مقابلوں میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پندرہ سو چھہتر سیڑھیاں بارہ منٹ گیارہ سیکنڈز میں پار کرکے 8ویں بار مقابلہ اپنے نام کرلیا جبکہ مردوں کا مقابلہ پولینڈ کے پیوٹر لوبوزنسکی نے دس منٹ اکتیس سیکنڈز میں جیتا۔ واضح رہے سیڑھیاں چڑھنے کے اس مقابلے سے حاصل کی گئی رقم معذوروں کی بہبود کے لئے کام کرنے والے اداروں کو دی جاتی ہے۔