ایڈنبرگ……. اسکاٹ لینڈ کے علاقے شیٹ لینڈ میں ہر سال ایک ایسا منفرد میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکاء جلتی ہوئی مشعلیں تھامے وائکنگ کے روایتی لباس میں ملبوس ہوکر شہر کے بیچوں بیچ جمع ہوتے ہیں اور قزاقوں کی کشتی کے ماڈل کو آگ لگاتے ہیں۔
اس انوکھے ایونٹ کا آغاز 18 ویں صدی میں کیا گیا تھا جو ہر سال Up Helly Aa Festival کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس ایونٹ کو وائکنگ جارل اسکواڈ نامی ایک بحری قزاق سے موسوم کیا گیا ہے جس نے آٹھویں اور دسویں صدی عیسوی کے درمیان یورپی ساحلوں پر حملہ کیا تھا۔اس سالانہ فیسٹیول کے موقع پر لوگ قزاقوں کی طرح چونچ اور سینگ والی خوداورڈھال لے کر ہاتھوں میں جلتی ہوئی مشعلیں تھامے ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور وائکنگ کی کشتی نذرِ آتش کرتے ہیں۔