ریوڈی جنیرو……برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں سالانہ ٹیٹو کنونشن2016 کاانعقاد کیاگیاجس میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے ۔
ٹیٹو ویک نامی کنونشن میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے آئے 240سے زائد ٹیٹو آرٹسٹ نوجوانوں کے جسم پر رنگ برنگے اور منفرد ڈیزائنز کے ٹیٹوز بنا کر اپنی مہارت کا ثبوت پیش کرتے نظر آئے۔کنونشن کے موقع پرٹیٹو آرٹسٹ ہمہ وقت نوجوانوں کے جسم پر رنگ برنگے اور منفرد ڈیزائنز کے ٹیٹوز بنانے میں مصروف نظر آئے۔ آرٹسٹس کا کہنا کہ بڑی عمر کے افراد ٹیٹوز کو بُرا سمجھتے ہیں حالانکہ یہ بھی آرٹ کا ہی ایک انداز ہے۔