سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور )سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ معصوم پور خورد میں منعقد ہواجس کے مہمانان خصوصی سابق امیدوار چےئر مین سید ابرار حسین شاہ ،سابق امیدوار وائس چےئر مین چوہدری نعیم فضل پوٹھی میرہ تھے انہوں نے رنر اور ونر ٹیموں میں ہزاروں روپے نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور پیر سید ابرار حسین شاہ ،چوہدری نعیم فضل پوٹھی میرہ نے کمیٹی کو 30ہزار روپے نقد انعام دیا ،یہ کرکٹ ٹورنامنٹ زیر سرپرستی چوہدری فیاض معصوم پورخورد،چوہدری بشارت معصوم پورخورد،چوہدری اسد معصوم پورخوردمنعقد ہوا ،اس کرکٹ میچ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مرزا شاکا نے سر انجام دیے ، اس موقع پر یہ کر کٹ فائنل میچ بھلوال پٹی راجگان کی ٹیم نے جیت لیا جبکہ ہر چال کی ٹیم رنر اپ رہی اس موقع پرپیر سید ابرار حسین شاہ ،چوہدری نعیم فضل پوٹھی میرہ ،چوہدری اشتیاق جالی ،راجہ ناصرپٹی ،راجہ خادم پٹی،چوہدری طارق محمود (حمزہ پٹرولیم جگو ہیڈ والے )،چوہدری فیاض معصوم پورخورد،چوہدری بشارت معصوم پورخورد،چوہدری اسد معصوم پورخورد،راجہ زین علی ،چوہدری فیصل ،چوہدری اللہ دتہ ،چوہدری عاصم ،چوہدری علی ،چوہدری حامد بھاگوشاہ پور ،چوہدری مناظر بھاگو شاہ پور ،چوہدری وقار عرف قارا ،چوہدری شہباز عرف کاکاکے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی