نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کسی بھی اسرائیل مخالف قرار داد کو ویٹو کر دے۔
The anti-Israel resolutions vetoed by the United Kingdom, Trump
ٹرمپ کااپنے تازہ انٹرویو میں کہناہے کہ روس ایٹمی ہتھیار کم کرنے پر آمادہ ہو تواس پرعائد پابندیاں ختم کرنے کی ڈیل ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ نے نیٹو کو بھی فرسودہ قراردےدیا،کہتے ہیں نیٹو میرے لئے انتہائی اہم ہے لیکن نیٹو دہشت گردی روکنے میں ناکام ہو گیا ہے،جبکہ خرچ صرف 5 ملک اٹھا رہے ہیں۔برطانی عوام نے اس لیئے یورپی یونین سے نکلنے کے لیے ووٹ دیا کیونکہ وہ اپنی علیحدہ شناخت چاہتے ہیں ، برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعدباقی رکن ممالک بھی یونین چھوڑ دیں گے۔شام کی صورت حال پر تبصرے میں کہا روسی مداخلت بہت ہی بری چیز ہے،جس سے انسانی مسائل پیدا ہوائے ، پناہ گزینوں کے معاملے پر جرمن چانسلر انجیلامرکل نے تباہ کن غلطی کی۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے داماد جیئرڈکُشنرکومشرق وسطیٰ کے لیے نمائندہ بنانےکابھی اعلان کردیا ہے۔