پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں دوسری مرتبہ بھی تحریک انصاف کی حکومت ہے جبکہ وفاق میں پہلی مرتبہ حکومت بنانے میں کامیابی ملی ، تحریک انصاف کی حریف جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپنے ہی رہنمائوں پر بجلیاں گرادیں اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بنیادی پارٹی رکنیت ہی معطل کردی، ان میں بشریٰ گوہراور افراسیاب خٹک شامل ہیں۔ دنیانیوز کے مطابق افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کو متنازعہ پارٹی پی ٹی ایم کی حمایت کرنے پر سات روز پہلے شوکاز نوٹس جاری کیاگیاتھالیکن پارٹی کو مطمئن نہ کرنے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر مرتکب قراردیتے ہوئے پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ دونوں رہنماؤں پرپارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونےکاالزام تھا۔