اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کشمیریوں کو نئی حکومت سے بہت امیدیں ہیں، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر لابنگ کرنا ہو گی، کشمیر پر اے پی سی بلا کرعالمی سطح پر موثر پیغام دیا جائے۔
مودی سرکار جان لے، لاشیں گرا کر مقبوضہ کشمیر میں صبح آزادی کو روکا نہیں جا سکتا۔ مشعال ملک نے بھارتی حکومت کو چیلنج دے دیا۔ انھوں نے پاکستان کی نئی حکومت سے مظلوم کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کی امید کا اظہار کر دیا۔ اور تحریک انصاف کی نئی حکومت کو کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مشورہ دیا۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو شجرکاری سے جنت نظیر کشمیر کی طرح سرسبز و شاداب بنائیں گے۔