اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہاہے کہ 25 جولائی کو ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار اور ساڑھے تین لاکھ فوج سیکیورٹی فراہم کریں گی ، یہ تمام کے تمام ایک کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کام کریں گے جبکہ پولنگ سٹیشن پر پریزائڈنگ افسر انچارج ہو گا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اور فوج کے اہلکار ان کو رپورٹ کریں گے اور انہی کی ہدایت پر عمل کریں گے ، پولنگ کا کام شروع کروانا ، ختم کروانا ، ووٹوں کی گنتی اور اس کا رزلٹ الیکشن کمیشن تک پہنچانا ان کی ذمہ داری ہو گی اس پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ 2013 کے مقابلے میں پولنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر بہتری نظر آئےگی اورپولنگ اسٹیشنز میں96 فیصد سہولیات فراہم کردی گئی ہیں،الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کے سروے کرائے ہیں ،ووٹر ووٹ ڈالنے ضرور آئیں ہم نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں،ٹرن آؤٹ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ 2،3 دن میں بین الاقوامی آبزرورگروپس کو بریفنگ دی ہیں،الیکشن میں سیکیورٹی پولیس اور فوج فراہم کرے گی،الیکشن رولز الیکشن کمیشن نے بنائے ہیں اورمجوعی طور پر ساڑھے8 لاکھ اہلکار و افسران سیکیورٹی فراہم کریں گے،وزارت داخلہ نے خط لکھا تھا کہ کچھ امیدواروں کے نام اقوام متحدہ کی فہرست میں ہیں،ان امیدواروں کو نوٹس جاری کیا جاچکا ہے،وہ پرسوں الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے۔ بابر یعقوب کا مزیدکہنا تھا کہ پولنگ سٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں25 جولائی کو سب فنکشنل ہوں گے،چیک کیا جائے گا پوسٹل بیلٹ کی ترسیل درست اورگنتی قانون کے مطابق ہوئی ہے ،الیکشن کمیشن پوسٹل بیلٹ کا سرپرائز آڈٹ کرےگا،پوسٹل بیلٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے خاص طریقہ وضع کیاگیا،روشنائی ختم ہونے کی شکایات آئیں ان کا تدارک کردیا گیا،سیکیورٹی اہلکار انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت 3دن میں 70لاکھ لوگوں نے الیکشن کمیشن کے نمبر 8300 پر رابطہ کیا ہے