اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر علاقائ سکیورٹی بالخصوص افغان امن عمل پر بات چیت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر علاقائ سکیورٹی بالخصوص افغان امن عمل پر بات چیت ہوئ ۔اس موقع پر آرمی چیف نی کہا پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ھے ۔آرمی چیف نے امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو سے بھیی ملاقات کی۔اس ملاقات میں امریکی اور پاکستانی قیادت کی ملاقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیااور 22 جولائ کو ہونے والی سمٹ میٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیازیراعظم عمران خان بھی ان دنوں دورہ امریکا پر ہیں اس سے پہلےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےپینٹاگون کا دورہ کیا جہاں پر جنرل جوزف ڈین فورڈ نے استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی قائم مقام وزیردفاع سمیت چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات کی، اس موقع پر افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔امریکی حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے اقدامات کو سراہا، امریکی عسکری حکام نے پاک فوج کے افغان امن عمل میں کردار کی بھی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملی سے بھی ملاقات کی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف بھی ان کے ہمراہ ہیں اور تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران موجود ہوں گے، سیاسی اور عسکری قیادت یکجا ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے۔امریکی دانشور برائے جنوب ایشائی امور ماروِن وینبام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پالیسی میکرز دیکھ رہے ہیں کہ ایک طویل عرصے بعد پاکستان کی سول اور عسکری قیات اہم ترین معاملات پر ایک پیج پر ہے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے اہم معاملات پر ایک ہونے سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جارہا ہے، جو پاکستانی موقف میں استحکام کا باعث ہے۔جہاں گزشتہ روز انہوں نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اس موقع پر امریکی صدر نے۔ کرکٹ کا بلا تحفے میں دیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمجوش اور فراخدلانہ میزبانی اور پاکستان کا نکتہ نظر سمجھنے پر صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں۔ن کا کہنا تھا کہ دنیا پر لازم ہے کہ 4 دہائیوں سے جنگ کے شکار افغان عوام کو امن دیں، میں صدر ٹرمپ کو یقین دلاتا ہوں پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کے لیے جو ممکن ہوا کرے گا۔