آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ تمام چیلنجز کا سامنا کیا اور قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔
The army has always meets the nations expectations, Army chief
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ کے دورے میں 16 بلوچ رجمنٹ کے جوانوں اور ریٹائرڈ فوجیوں سے ملاقات کی اوران کے ساتھ دن گزارا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچ رجمنٹ جوانوں اور افسران کے لیے تربیت گاہ کا درجہ رکھتی ہے، پاک فوج ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے،قوم کے سامنے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی مثالیں موجود ہیں۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطور سیکنڈ لیفٹننٹ اسی رجمنٹ سے کمیشن حاصل کیا تھا، جبکہ آرمی چیف اور ان کے والد نے اس بٹالین کی کمانڈ بھی کی ہے۔