counter easy hit

پاک فوج روایتی جنگ کیلیے تیار ہے، آرمی چیف

The army is ready for conventional war, army chief

The army is ready for conventional war, army chief

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے اوریہ جنگی صلاحیتوں سے لیس روایتی جنگ کے لیے بھی تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی افسران، جوانوں اور جنگی ہیروز سے ملاقاتیں کیں اور جنگ میں لڑنے والے سابق فوجیوں اور رینجرز اہلکاروں کے ساتھ دن گزرا جب کہ اس موقع پر انہوں نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے ہیروز کی طرح پاک فوج کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے، پاک فوج اپنے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے آزمائی گئی ہے جس نے ہمیشہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سب سے زیادہ سخت جان فوج بن چکی ہے جو اپنی جنگی مہارت کی وراثت اور روایات رکھتی ہے۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب بھی پاکفوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اور روایتی جنگ کے لیے تیار ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website