اشرف خان …پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آسڑیلوی ہائی کمشنر نے روایتی گھنٹا بجا کر کاروبار کا آغاز کیا ۔آسڑیلوی ہائی کمشنر نے کہا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی نے سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا ہوا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آسڑیلوی ہائی کمشنرمیڈم مارگریٹ ایڈ مسن نے دورہ کیا اورروایتی انداز میں کاروبار کا آغاز کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسڑیلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے ۔پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی خوش آئند ہے ۔ مارگریٹ ایڈ مسن کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی ترقی سے معیشت کومزید تقویت ملے گی۔ اس موقع پر ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ رواں سال مختلف ممالک میں روڈشوکیےجائیںگے۔روڈ شو کا شیڈول چینی کنسورشیم کی مشاورت سے جاری کیاجائےگا۔ ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ روڈ شو سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے آنے سے حصص بازار میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔