ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکار سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور سنی لیون بھی ممی کلب میں شامل ہو گئی ہیں لیکن نہ تو سنی لیون ڈینیل ویبر کے بچے کی ماں بنی ہیں اور نہ ہی اداکارہ اور ان کے شوہر نے سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچہ حاصل کیا ہے بلکہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل وبیر نے ممبئی کی 21 ماہ کی بچی کو گود لیا ہے جس کا نام نشا کور ویبر رکھا گیا ہے۔ سنی لیون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نشا میری زندگی میں آئی ہے میں بہت خوش ہوں اور بچی کے حوالے سے پرجوش بھی ہوں، نشہ ہماری فیملی میں نہایت خوشگوار اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ فائنل کرنے کے لیے ہمیں صرف 3 ہفتے لگے لیکن لوگوں کو تو 9 ماہ لگ جاتے ہیں جب کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ ہماری بائیولوجیکل بیٹی ہے یا اسے ہم نے گود لیا ہے۔