سنگا پور……چینی سالِ نو کی آمد پرسنگا پور کے چڑیا گھر میں جانوروں میں تحائف تقسیم کیے گئے ،تجسس میں بندر تحائف کھولتے رہے۔
چینی سالِ نو کی آمد میں چند ہی روز باقی ہیں اوراس موقع پر تحفے تحائف لینے دینے کا رواج عام ہے تاہم سنگا پور کے چڑیا گھر میں جانوروں کو بھی کرسمس تحائف پیش کئے گئے۔ سنگا پور کے چڑیا گھرمیں بندروں کیلئے نیو ایئر ٹریٹ کا اہتمام کر تے ہوئے انہیں رنگ برنگے ریپر میں لپٹے تحائف پیش کئے گئے جن میں انکی من پسند کھانے پینے کی اشیاء موجود تھیں۔ان تحائف کو حاصل کرتے ہی بندروں میں تجسس بڑھ گیا اور انہوں نے اپنے منہ اور پنجوں کی مدد سے ان کو کھول کر اپنے تحائف دیکھے اور پسندیدہ چیزیں کھا کر محظوظ ہوئے۔