counter easy hit

ایشیائی ترقیاتی بینک بجلی منصوبے کیلئے ساڑھے سات کروڑ ڈالرز قرض دے گا

ہوا سے 50 میگا واٹ کے تین الگ الگ منصوبوں کیلئے بینک نے ایک نجی کمپنی سے معاہدہ کر لیا ، قرض کی رقم

The Asian Development Bank will make US $ debt hole crore power project

The Asian Development Bank will make US $ debt hole crore power project

بیس سال کیلئے دی جا رہی ہے

کراچی : ایشیائی ترقیاتی بینک ہوا سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کے لئے نجی کمپنی کو ساڑھے سات کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا ، ہوا سے 50 میگاواٹ کے تین علیحدہ علیحدہ منصوبوں کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک نجی کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے ۔ قرض کی رقم 20 سال کی مدت کے لئےدی جائے گی ، ہوا سے بجلی کی پیداوار کا یہ منصوبہ کراچی سے 100 کلومیٹر دور جھمبیر میں لگایا جا رہا ہے جو سال 2018 میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ ماہرین کے مطابق گرین انرجی کا یہ منصوبہ مستقبل میں پاکستان کے لئے کافی سود مند ثابت ہوگا جس سے ایک طرف تو توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی تو دسری جانب اس منصوبے سے بجلی حاصل کرنے کے لئے فرنس آئل درآمد نہیں کرنا پڑے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website