بغداد…….عراق کے شہر رمادی کے قریب فوجی اڈے پر داعش نے حملہ کردیا۔ امریکی اوراتحادی فوج کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔صوبہ انبارکے شہر رمادی کے قریب عراقی افواج کے اڈے پر حملہ کیا گیا ۔ فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعے کو ہونے والے اس حملے میں شدت پسندوں نے کار بم دھماکے کیے ۔ حملہ آوروں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔عراقی حکام نے گزشتہ اتوار رمادی پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔جس کے بعد فوجی اڈے پر حملے کو بڑا حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔