کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) چینی قونصل خانے کےقریب فائرنگ کی اطلاع،عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی قونصلیٹ کے قریب دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ، پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں چینی قونصل خانے کےقریب فائرنگ کی اطلاعات جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ دیر قبل چینی قونصلیٹ کے قریب دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ چینی قونصلیٹ میں تعینات سیکورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 منٹ قبل قنصل خانے کے قریب فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنی گئیں، 3 سے 4 افراد نے قونصل خانے کے اندر ڈاخل ہونے کی کوشش بھی کی۔ اس وقت فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
دوسری جانب چینی قونصل خانے کی جانب جانے والی ٹریفک کو روک دیا گیاہے اور موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کا طلب کر لیا گیا ہے۔