کابل: افغان حکومت نے وزیر پانی و توانائی احمد علی عثمانی کے کابل سے باہر جانے پر پابندی لگا دی۔
افغان نیوز ایجنسی کے مطابق احمد علی عثمانی صوبہ بلخ کے ضلع خلم میں ایک پاور سب سٹیشن کا افتتاح کرنے کیلئے جانا چاہتے تھے، جس کا 26 مئی کو صدر اشرف غنی نے افتتاح کرنا ہے۔ مگر وزیر پانی و توانائی یہ نیک کام 23 مئی کو ہی کردینا چاہتے تھے۔ پابندی سے قبل انہیں افتتاح کرنے والی صدارتی ٹیم کا حصہ بننے کا کہا گیا جس کی انہوں نے مخالفت کی تھی۔ہرات کی پارلیمنٹ کے رکن فرہاد مجیدی کے مطابق احمد علی عثمانی 23 مئی کو ہرات جانا چاہتے تھے، مگر پولیس نے انہیں کابل ائیرپورٹ پر روک دیا۔