کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک اور انداز سامنے آیا ہے ان کے انوکھے موزوں کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔
پرکشش شخصیت کے مالک کینیڈین وزیرِ اعظم عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بن گئے اور اب تک دن بدن ان کی شہرت میں اضافہ ہی ہوا ہے جن کے رنگ ڈھنگ اور ماہرانہ صلاحیتیں ہمیشہ ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکزبنی رہتی ہیں۔
ٹروڈو نے حال ہی میں ورلڈ اکنامک فورم میں ایک میٹنگ کے دوران ایسے موزے پہنے کہ یہ ربڑ ڈک والے انوکھے موزے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے لیکن یہ پہلی بار نہیں ہوا۔
ٹروڈو اپنے لباس کے ساتھ ساتھ موزوں کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں جو نہ صرف دلکش رنگوں اورڈیزئن کے حامل ہوتے ہیں بلکہ موقع سے بھی مناسبت رکھتے ہیں۔
مختلف پبلک اپیئرنسز اور میٹنگز کے دوران کہیں تو ٹروڈو کے موزوں کے جوڑے پر اسٹار وارکا معروف کردار آر 2 ڈی 2 موجود تھا تو کہیں بارا سنگھا بنا دکھائی دیا، کہیں ا پنے ملک سے محبت کے اظہار بھی موزوں کے ذریعے کیا گیا،یہاں تک کے ان مداح اور چاہنے والے بھی انہیں اکثر منفرد موزے بطور تحفہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
پینتالیس سالہ جسٹن ٹروڈو کواگر ہر فن مولا نہ کہیں تو یقیناًغلط ہو گا کیونکہ وزیر اعظم کی کرسی سنبھالتے ہی اپنے نرالے انداز سے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔